• news

چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب بڑا ڈیم فعال کر دیا

بیجنگ (اے این این ) چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب بڑا ڈیم فعال کر دیا، زام ڈیم سالانہ 25لاکھ میگاواٹ آورز کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے تبت میں دریائے برہم پترا پر 1.5بلین ڈالر کی لاگت سے زام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فعال کر دیا۔ چین کے سب سے بڑے ہائیڈر و پاور کنٹریکٹر گیژھوبا گروپ کے ترجمان نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہائیڈرو پاور کے تمام 6 سٹیشن یونٹس کو منگل کے روز پاور گرڈ سے منسلک کر دیاگیا۔ اس پاور سٹیشن سے سالانہ 2.5ارب کلو واٹ آوورز (25لاکھ میگاواٹ) بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ یہ پاور سٹیشن گیاکا کائونٹی، شنان پریفیکچر میں واقع ہے۔ زام ہائیڈرو سٹیشن ژانگ موہائیڈرو پاور سٹیشن کے نام سے بھی جانا جاتاہے۔ یہ ڈیم دنیا کاسب سے اونچا اور اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ تنازعہ کی صورت میں چین اس کا پانی چھوڑ کر بھارت کو ڈبو دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن