میری کامیابی کارکنوں، قائدین کی مرہون منت ہے : ایاز صادق، احسان کھرل سے گفتگو
کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) حلقہ نمبر 122میں دوبارہ نئے منتخب ممبر سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ میری کامیابی مسلم لیگ کے کارکنوں اورقائدین کی ہے، عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے دوبارہ ذمہ داری دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف کے صدر رائے احسان کھرل سے ٹیلی فون پر مبارک باد وصول کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے نوجوانوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے نوجوانوں نے آگے آکر قیادت سنبھالنی ہے، ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگی نوجوانوں کی جس قدر اخلاق کی آبیاری ہے۔ کویت کے کارکنوں کی ہمدردیاں کبھی نہیں بھول سکتا۔