ایم کیو ایم کو ”را“ سے فنڈنگ: سکاٹ لینڈ یارڈ نے ثبوت پاکستان کے حوالے کر دیئے: ذرائع
اسلام آباد + لندن (صباح نیوز‘ آئی این پی) بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کی جانب سے ایم کیو ایم کو فنڈنگ کے ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ نے پاکستان کے حوالے کردیئے۔ یہ فہرست سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین اور محمد انو سے تحقیقات کے بعد مرتب کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے ”را“ کی ایم کیو ایم کو فنڈنگ میں ملوث دس سے زائد ناموں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے۔ یہ افراد ”را“ سے براہ راست رقم وصول کرکے ایم کیو ایم کو فراہم کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر قانون اشتر اوصاف نے لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ سے کیس کے حوالہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔ حکومت نے ”را“ کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے معاملہ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ایم کیو ایم / فنڈنگ