ابوظہبی ٹیسٹ: ایسٹر کک کی سنچری‘ انگلینڈ کے 3 وکٹوں پر 290 رنز
لاہور( نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے کپتان الیسٹر کک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں تین وکٹ پر 290 رنز بنا لئے۔ انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 56 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تونگلینڈ کو پہلا نقصان 116 پر اس وقت پہنچا جب معین وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہو کر عمران خان کی وکٹ بنے، انہوں نے 35 رنز بنائے۔کْک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28ویں سنچری بھی مکمل کی‘آئن بیل کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 165 رنز کی شراکت قائم کی۔بیل 281 کے سکور پر 63 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی وکٹ بنے۔سکور میں چار رنز کے اضافے سے نائٹ واچ مین مارک و وڈ بھی وہاب ریاض کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے تین وکٹ پر 290 رنز بنائے تھے، الیسٹر کک 168 اور جو روٹ تین رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلیے مزید 233 رنز درکار جبکہ سات وکٹیں باقی ہیں۔