• news

پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ عماد حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب اوپن گالف چیمپئن شپ 2015ء شروع ہو گئی۔ عماد حسیننے 71 گراس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ منظور احمد 72گراس سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ افتخار اور ایم اقبال 73 گراس سکور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ سینئر امیچور کیٹگری میں بھی گیریژن کلب کے کرنل (ر) اکرام الحق نے 75 گراس سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن