اداکارہ نادیہ علی کے گھر آج نیاز تقسیم کی جائیگی
لاہور (کلچرل رپورٹر) شوبز کے حلقوں میں عاشورہ محرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اداکارہ نادیہ علی کے گھر آج نیاز تقسیم کی جائے گی۔ چار محرم کو خوشبو کے گھر، پانچ محرم کو سین اور زری کے گھر، 6 محرم کو حمیرا چنا، سائرہ نسیم، سنبل راجہ اور مہرالنساء کے گھروں میں، 7 محرم کو ریحانہ اختر اور ٹمی کے گھر، 8 محرم کو شاہ نور سٹوڈیو، جرار رضوی، ملیکہ اور صائمہ جہاں کے گھر، 9 محرم کو دردانہ رحمن کے گھر، 11 محرم کو صومیہ خان کے گھر، 12 محرم کو شاہدہ منی کے گھر اور 14 محرم کے دن بی جی کے گھر نیاز تقسیم کی جائے گی۔