• news

بھارتی فاسٹ بائولر ظہیر خان عالمی کرکٹ سے ریٹائر

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے بائیں ہاتھ کے بہترین فاسٹ باؤلر ظہیرخان نے عالمی کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق فٹ نہیں۔آئندہ سال انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے بعد میں ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔ 37 سالہ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران اندازہ لگایا کہ اب میرا کندھا دن میں 18 اوورز کرانے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور اسی لیے میں نے اندازہ لگایا کہ اب ریٹائرمنٹ کا وقت آ گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن