بھارت میں قائداعظم کے خلاف بیان دینے پر خورشید قصوری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا معافی مانگیں: اشرف عاصمی ایڈووکیٹ
لاہور (وقائع نگار) سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما خورشید قصوری کو بھارت میں بانی پاکستان قائداعظم کے خلاف بیان دینے پر قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی انسانی حقوق کمیٹی کے رکن اور سینئر ایڈووکیٹ اشرف عاصمی کی طرف سے بھجوائے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے خورشید قصوری اپنے بیان پر پوری قوم سے معافی مانگیں۔ خورشید قصوری نے دس دن کے اندر اپنا مؤقف نہ دیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔