• news

خالد پرویز گروپ نے احتجاج 10 محرم تک مؤخر کردیا‘ تاجر برادری بنکوں سے لین دین بند کردے: مجاہد مقصود بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران (خالد پرویز گروپ) نے 10محرم الحرام تک وِد ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 10محرم الحرام کے بعد ملک بھر کے تاجر نمائندوں کو اکٹھا کرکے اور اُن کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کے مطابق ہم آج بھی بنکوں سے لین دین پر وِد ہولڈنگ ٹیکس کی واپسی چاہتے ہیں۔ جو لوگ ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ تاجروں کے حقیقی نمائندے نہیں ہیں۔ پلازہ مافیا اور حکومت کی بی ٹیم ہیں۔ ہماری اپیل ہے کہ تاجر برادری بینکوں سے لین دین مکمل طور پر بند کردے۔

ای پیپر-دی نیشن