قصور زیادتی کیس: 25 مقدمات درج، 20 ملزم گرفتار ہوئے، لاہور ہائیکورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ جمع
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ میں قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ نے تحقیقاتی رپورٹ جمع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کل 25 مقدمات درج تھے جس میں سے 19 مقدمات میں 20 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کروایا گیا جبکہ 6 مقدمات کو خارج کرنے کی سفارش کی گئی۔ فاضل عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر عدالت کے روبرو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ابوبکرخدا بخش نے قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کل 25 مقدمات درج تھے جس میں سے 19 مقدمات میں 20 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کروا دیا جبکہ 6 مقدمات کو خارج کرنے کی سفارش کر دی۔ فاضل عدالت نے رپورٹ آنے کے بعد کیس کی مزیدسماعت انیس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرلیا۔