• news

بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بیحرمتی پر احتجاجی مظاہرے جاری

امرتسر(اے این این)بھارتی پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرنتھ کی بے ادبی پر احتجاجی مظاہرے چوتھے روز بھی جاری، پنجاب مکمل بند، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا ملزمان کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان۔ جمعرات کے روز پنجاب کے تمام شہروں بشمول بٹھنڈہ، امرتسر، مکتسر ، موگا اور فرید کوٹ میں مکمل ہڑتال رہی، نجی و سرکاری ادارے اور مارکیٹیں بند جبکہ سڑکیں سنسان رہیں۔ رپورٹس کے مطابق سکولوں اور کالجوں کے حکام کو جونہی پنجاب بند کی کال ملی تو انہوں نے فوراً ہی اس پر عمل کیا۔ پنجاب بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے کتاب کی بے حرمتی میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیاہے ۔بادل نے سکھ کمیونٹی سے پرامن رہنے کی اپیل اور قصور واروں کو قرار واقعی سزاد ینے کا وعدہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن