• news

گوجرانوالہ: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور جھلس گئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور بری طرح جھلس گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے سے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ صنعت روڈ پر واقع فیکٹری میں عنصر، اشرف، محسن اور شاکی خان حسب معمول کام میں مصروف تھے اس دوران بوائلر پھٹنے کے باعث چاروں مزدور بری طرح جھلس گئے۔ موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے مزدوروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن