• news

متعدد وارداتیں، ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

لاہور (نامہ نگار) مختلف علاقوں میںڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔ شاہدرہ ٹائون میں دو ڈاکوئوں نے عمران سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ فیکٹر ی ایریا آفیسر کالونی میں پانی پینے کے بہانے دولیڈی ڈاکوئوں نے ایڈووکیٹ خرم اقبال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو کمرے میں بند کرکے 29 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ لئے۔ ڈیفنس اے میں ڈاکوؤں نے مبارک علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر 20 لاکھ روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گلشن راوی میں دو بڑی بیکریوں کے سکیورٹی گارڈوں سے اسلحہ چھین کر دکانوں کے تالے توڑ کر اور 11 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان جبکہ جنوبی چھاؤنی میں ایک بیکری کے سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر دکانوں کے تالے توڑے اور 11 لاکھ روپے مالیت کی نقدی و سامان جبکہ جنوبی چھاؤنی میں ایک بیکری سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی ۔ جوہر ٹائون میں عفت اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت گرین ٹائون میں ذیشان اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت غازی آباد میں نسرین سے 87 ہزار روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے کاہنہ میں خالد سے امتیاز سے 4 لاکھ روپے مغلپورہ میں قیوم سے 76 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک شبانہ بھٹی سے 40 ہزار روپے اور دو موبائل فون، ستوکتلہ میں قیصر سے 55 ہزار روپے لوٹ لئے۔ ریس کورس سے وقاص گلشن راوی سے علی، ستوکتلہ سے رحمن کی گاڑیاں جبکہ شمالی چھاؤنی سے احسن باٹا پور سے عظیم ستوکتلہ سے اسد رائیونڈ سے رب نواز ڈیفنس اے سے مبشر، سمن آباد سے اقبال، گلشن اقبال سے عمران، راوی روڈ سے رمضان، گجر پورہ سے شاہد، مزنگ سے قدیر، پرانی انارکلی سے عابد، ریس کورس سے زاہد، اقبال ٹائون سے عمران، نوانکوٹ سے عاطف کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر-دی نیشن