• news

کل تک خوفناک سونامی آسکتا ہے، امریکہ ایشیا میں 4 کروڑ افراد ہلاک ہو جائیں گے: برطانوی جوہری سائنسدان کا دعویٰ

لندن (نیٹ نیوز) ایک جوہری سائنسدان نے انتہائی خوفناک زلزلے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جو براعظموں کو جدا کر دے گا اور اس سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ’’ایکسپریس‘‘ کے مطابق جوہری سائنسدان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے براعظم ٹوٹ کے الگ ہو جائیں گے۔ میگا سونامی کے ٹکرانے سے امریکہ اور ایشیا میں 4 کروڑ افراد ہلاک ہو جائیں گے۔ یہ زلزلہ آنے کے قریب ہے۔ میگا زلزلے کے پیش نظر آج لاکھوں لوگ اس سے بچنے کے لئے ہنگامی ڈرل کریں گے۔ امریکہ اور کینیڈا بھر میں لاکھوں لوگ ’’عظیم شیک آؤٹ‘‘ میں حصہ لیں گے۔ یونیورسٹی آف لندن میں جوہری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر مہران کیشے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ زلزلہ اس قدر شدید ہو گا کہ صرف امریکہ کے مغربی ساحل پر دو کروڑ افراد ہلاک ہو جائیں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ خوفناک سونامی ہفتہ 17 اکتوبر تک آسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن