• news

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کےخلاف حکم امتناعی ختم کرانے کیلئے پنجاب حکومت نے درخواست دائر کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ میں ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کے منصوبے کے خلاف جاری حکم امتناعی کو ختم کروانے کے لئے پنجاب حکومت نے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت ہے جس کے خاتمے کے لئے حکومت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ساہیوال میں چھ سو ساٹھ میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر عدالتی حکم امتناعی کے باعث کام روک دیا گیا ہے جس سے یہ منصوبہ بروقت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کو بروقت تکمیل تک نہ پہنچایا گیا تو ملک سے اندھیروں کو ختم نہیں کیا جا سکے گا۔ ساہیوال کول پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی ختم کیا جائے تاکہ اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
متفرق درخواست

ای پیپر-دی نیشن