پرویز مشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی مےں ملزم پروےز مشرف کےخلاف کےس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی، 30 اکتوبر کو ملزم پروےز مشرف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی واپسی کےلئے دائر کردہ درخواست پر بحث ہو گی، گزشتہ روز کےس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہےل اکرام نے کی، سماعت شروع ہوئی تو سپےشل پراسےکوٹر عامر ندےم تابش ٹرےفک مےں پھنس جانے کی وجہ سے کچھ تاخےر سے پہنچے جسکی بناءپر عدالت نے مذکورہ حکم جاری کر دےا، فاضل عدالت نے ملزم پروےز مشرف کی مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود اسکی مسلسل عدم حاضری کی بناءپر اسکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دےئے تھے تاہم ملزم کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی واپسی کےلئے درخواست دائر کر دی گئی تھی جس پر گزشتہ روز سماعت نہ ہو سکی، ملزم پروےز مشرف کو مذکورہ کےس مےں چالےس مرتبہ اےک دن کی حاضری سے استثنیٰ بھی دےا جا چکا ہے۔
جج نظربندی کیس