• news

جنگی جنون : بھارت نے 80 کروڑ ڈالر کے 100 ٹینک خریدنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی (آئی اےن پی) گولہ بارود کے جنون میں مبتلا بھارت نے اپنے اسلحہ کے انبار مےں مزید اضافہ کرنے کےلئے ایک کمپنی کے بنائے ہوئے 100 ٹینک 80 کروڑ ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ دفاعی جریدے ”جینز ڈیفنس ویکلی“ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ایک طویل عرصے سے نئے ٹینک خریدنے کی منتظر تھی اور اب روس کے ٹینکوں کو رد کرتے ہوئے 100 ٹینک خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جریدے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2013ءاور 2014ءکے دوران بھارت نے صحرائی علاقے میں دونوں قسم کے ٹینکوں کے تجربات کئے جن میں روس کے MSTA-T ٹینک کو رد کر کے سام سنگ ٹیک ون کے 9 تھنڈر ٹینک کو منتخب کیا گیا۔ بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ کے 9 ٹینک روسی ٹینکوں سے گن، آپریشن موبیلٹی، سپیڈ، نشانے کی درستی اور فائر ریٹ کے لحاظ سے بہتر قرار پائے۔ ان ٹینکوں کی خریداری پر بھارت تقریباً 80 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بھارت/ ٹینک فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن