• news

نشریاتی حقوق کرپشن سکینڈل‘ حسن جلیل کی رقوم واپسی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) قومی احتساب بےورو (نےب) نے کرکٹ ورلڈ کپ 1999ءمےں نشرےات کے حقوق کے کرپشن سکےنڈل مےں کرکٹ کمنٹےٹر حسن جلےل کی طرف سے رقوم کی رضا کارانہ واپسی کی درخواست مسترد کر دی، نےب راولپنڈی مےں کرپشن سکےنڈل کی تحقےقات شروع کر دی گئی ہے ، کرکٹ ورلڈ کپ1999مےں نشرےات کے حقوق کے معاملے مےں حسن جلےل نے اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو مبےنہ طور پر 30ہزار ڈالر کا نقصان پہنچاےا تھا، ذرائع کے مطابق کمنٹےٹر حسن جلےل نے بطور مارکےٹنگ کنسلٹنٹ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپورےشن (پی بی سی) اپنے اختےارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو تےس ہزار ڈالر کا چونا لگاےا تھا، ذرائع کے مطابق نےب نے اس معاملے پر انکوائری شروع کی تو حسن جلےل نے اپنے وکےل کے ذرےعے نےب کو پانچ لاکھ روپے کا چےک بھجوا کر رضا کارانہ واپسی کی درخواست کی جسے نےب راولپنڈی نے مسترد کر دےا ہے، ےہاں ےہ امر قابل ذکر ہے کہ ےہ درخواست انکے وکےل نے پےش کی جبکہ حسن جلےل خود نےب کی انکوائری مےں شامل تفتےش نہےں ہوئے۔
حسن جلیل

ای پیپر-دی نیشن