• news

گوجرانوالہ: تشدد کرنے والا تھانیدار بیوی سے جان بچا کر سیشن کورٹ سے بھاگ نکلا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں بلاوجہ تشدد کرنے اور خرچہ نہ دینے والا باوردی ’’تھانیدار‘‘ مشتعل بیوی سے جان بچانے کیلئے سیشن کورٹ میں ڈیوٹی چھوڑ کر بھاگ نکلا سیشن کورٹ بخشی خانہ کے سکیورٹی انچارج سب انسپکٹر امجد فاروق نے دوسری شادی کر رکھی ہے، اس کی پہلی بیوی بلقیس شوہر کی جانب سے کئی ماہ سے خرچے کی ادائیگی نہ ہونے پر سیشن کورٹ پہنچی جہاں پر دونوں میاں بیوی کے درمیان تو تکرار ہوئی تو خاوند امجد فاروق نے بیوی کا چڑھا ہوا پارہ دیکھ کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی اور دوڑ لگاتا ہوا سیشن کورٹ سے بھاگا تو بلقیس بھی شوہر کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے بھاگتی رہی تاہم امجد فاروق گیٹ سے نکل کر موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکر رفوچکر ہوگیا سیشن کورٹ میں تعینات پولیس اہلکار اور سائلین پولیس اہلکار کی دوڑ سے محظوظ ہوتے رہے۔ بلقیس بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے امجد فاروق کے ساتھ 10سال قبل دوسری شادی کی تھی اسکی ایک بچی ہے جبکہ امجد نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں۔ گزشتہ کئی سال سے وہ خرچہ نہیں دیتا اور بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن