• news

ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، مزاحمت پر تاجر قتل

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوں نے وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا جبکہ باغبانپورہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 40سالہ تاجر کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق داروغہ والا کے 40سالہ شیخ طاہر اشرف نے باغبانپورہ مین بازار میں بیٹ شیٹس کی دکان بنا رکھی تھی۔ گزشتہ رات وہ دکان بند کر کے موٹرسائیکل پر گھر آ رہا تھا، جب وہ گھر والی اپنی گلی میں پہنچا تو دوموٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کرہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔ اس دوران شیخ طاہر اشرف نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ نیسپاک سوسائٹی میں عارف کے گھر میں اہل خانہ کو یرغمال بناکر 12 لاکھ روپے کی نقدی، زیورات اور کار، ملت پارک بخاری مارکیٹ ندیم شہید روڈ کی شازیہ کے گھر سے 5 لاکھ 90ہزار روپے کی نقدی اور زیورات، ڈیفنس اے میں معروف بیکری کے سکیورٹی گارڈ سے پسٹل چھین کر بیکری سے4 لاکھ 95ہزار روپے، فیکٹری ایریا میں واقع ساجد کے سٹور سے 2 لاکھ 20ہزار کی نقدی، شاہدرہ میں فہیم سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائن میں وقاص سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں عثمان سے2 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں اقبال سے 1لاکھ 36ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹائون میں شفیق سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں بشیر سے 68ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نواب ٹائون میں سے اقبال، ہربنس پورہ میں صدیق، مصطفی آباد میں مرشد علی، جنوبی چھائونی میں سفیر، اقبال ٹائون میں ریحان، نواں کوٹ میں نیامت، شفیق آباد میں وسیم، سمن آباد میں عمر، مغلپورہ میں منیر، سول لائن میں ریاض، گلشن راوی میں کامران، غازی آباد میں حیدر، مصطفی ٹائون میں سے سہیل کی موٹرسائیکلیں جبکہ مسلم ٹائون سے رباب کی گاڑی چوری کرلی۔ فیروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق چوروں نے عبدالغفور کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔ علاوہ ازیں چور 7 موٹرسائیکل لے گئے۔ ڈاکوئوں نے آصف نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

ای پیپر-دی نیشن