فیصل آباد، اوکاڑہ: دو خواتین، مٹھہ ٹوانہ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی
فیصل آباد+ اوکاڑہ+ مٹھہ ٹوانہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین اور 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی قصبہ تاندلہ کی (پ) کھیتوں میں گئی تو ملزم راشد وغیرہ 2 ملزموں نے اسے دبوچ لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوکاڑہ میں نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بستی عبداللہ کی یاسمین کو ملزم عباس تین نامعلوم ساتھیوں سے ملکر نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں عباس اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ موقع ملتے ہی یاسمین ملزمان کے چنگل سے فرار ہوگئی۔ دریں اثنا مٹھہ ٹوانہ میں نامعلوم شخص نے 5سالہ معصوم بچی لاریب کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔