نئی دہلی کی سڑکوں پر خوار ہونیوالا کراچی کا میمن خاندان پاکستانی ہائی کمشن پہنچ گیا
نئی دہلی(صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں رات بھر سڑکوں پر رُلنے والے کراچی کے میمن خاندان کے پانچ افراد کو پاکستانی ہائی کمشن پہنچا دیا گیا۔ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے ترجمان منظور میمن کے مطابق میمن خاندان کو پاکستانی ہونے کی سزا دی گئی اور اس معاملے پر مودی سرکار کو احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کا پانچ افراد پر مشتمل میمن خاندان جمعرات کے روز بھارت پہنچا تھا اور رات کو قیام کیلئے ایک مقامی ہوٹل میں بکنگ کی درخواست دی جو مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد اس خاندان کو رات سڑک پر گزارنا پڑی۔