• news

پاکستان اور ہمسایہ ممالک طالبان کی امداد بند کردیں تو جنگ 20 روز میں ختم ہوسکتی ہے: افغان وزارت دفاع

کابل (اے این این) افغانستان نے پاکستان پر طالبان کی حمایت کا روایتی الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور ہمسایہ ممالک طالبان کی امداد بند کردیں تو افغان جنگ صرف 20 دنوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ افغان وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف نمٹنے کیلئے افغان فوجیوں کو مکمل طور پر اسلحے سے لیس کرے۔ افغان جنگ ختم نہیں ہورہی نہ ہی طالبان کی سرگرمیاں ختم ہورہی ہیں۔ حالیہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس میں افغانوں نے خود کچھ کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان طالبان کے مالی ذرائع اور ان کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن