• news

ٹوبہ: ڈسٹرکٹ جیل کی برطرف لیڈی خاکروب کی خود سوزی کی کوشش

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل کی برطرف لیڈی خاکروب کی ڈی پی او آفس کے باہر خودسوزی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات سابق خاکروب نبیلہ کوثر جو کہ مسلسل غیر حاضری اور محکمانہ اصولوں کی خلاف ورزی کی بناء پر تقریباً ایک سال قبل نوکری سے برخاست ہوچکی ہے جس کی اپیلیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن سے بھی خارج ہوچکی تھیں۔ اس نے ضلعی اور جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈرامائی طور پر ڈی پی او آفس کے باہر خود سوزی کی کوشش کی جس کو وہاں موجود لیڈی پولیس کانسٹیبلان نے قابو کرکے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر کے سامنے پیش کیا۔ ڈی پی او نے خودسوزی کا ڈرامہ کرنے والی خاتون کا بیان قلمبند کرکے متعلقہ افسران کو ہدایت کی جلد از جلد انکوائری کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شہزاد اکبر کی ہدایت پر سٹی پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کی سابقہ ملازمہ نبیلہ کوثر کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن