• news

ٹکڑوں میں ملنے والی نعش کا معمہ حل، مقتولہ گلبرگ میں بیوٹی پارلر چلاتی تھی

لاہور (نامہ نگار)کوٹ لکھپت اور ٹائون شپ کے علاقوں سے ٹکڑوں کی صورت میں ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل ہوگیا۔ مقتولہ بہاولپور کی رہائشی اور گلبرگ کے علاقہ میں بیوٹی پارلر چلاتی جبکہ وہ پانچ روز سے لاپتہ تھی۔ بتایا جاتا ہے 25 سالہ تسنیم گزشتہ چند سالوں سے گلبرگ میں رہائش پذیر تھی اور اس نے بیوٹی پارلر بنا رکھا تھی۔ پانچ روز قبل وہ اپنے گھر سے بیوٹی پارلر کے لئے نکلی اور لاپتہ ہوگئی۔ جمعرات کے روز کوٹ لکھپت کے علاقے سے مشکوک بوری سے خاتون کا دھڑ برآمد ہو ا۔ جس کی روشنی میں پولیس خاتون کے دیگر اعضاء کی تلاش شروع کی تو ٹائون شپ کے علاقے سے خاتون کا دھڑ، بازو اور دیگر اعضاء برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقتولہ کی شناخت نہ ہونے پر سب انسپکٹر رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی تھی۔ انویسٹی گیشن پو لیس کوٹ لکھپت نے خاتون کے فنگر پر نٹس کے ذریعے اس کی شناخت کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتو لہ کے ورثاء کو اطلاع کردی ہے انکے آنے پر اس اند ھے قتل کے مزید حقائق معلوم ہونگے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے مقتولہ کو کسی عاشق نے بے وفائی پر بے رحمی سے قتل کر کے ٹکڑ ے مختلف علاقوں میں پھینک دئیے۔ انویسٹی گیشن پو لیس خا تو ن کے زیر استعمال موبائل فون کی تلاش شروع کردی تاکہ اسکے موبائل فون سے ڈیٹا حاصل کر کے ملزمو ں تک پہنچا جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن