چیچہ وطنی: گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان نے زندگی ختم کرلی
چیچہ وطنی (نامہ نگار) نوجوا ن نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ گاؤ ں112/12-L کے محمد یار کا 35 سالہ بیٹا یاسین گھریلو جھگڑوں سے سخت پریشان تھا جس نے گلے میں پھندا ڈال لیا اور کمرے کی چھت سے لٹک کر موت کو گلے لگا لیا۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش لواحقین کے سپرد کردی۔