ریحام خان بھارتی فلم پروڈیوسر مراکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنائیں گی
لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران کی اہلیہ ریحام خان بھارتی فلم مراکیش اوپدھیاکے ساتھ مل کر فلم بنائیں پروڈیوسر راکیش اوپدھیا اس سلسلے میں مختصر دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے گزشتہ دنوں بنی گالا میں ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر راکیش اوپدھیا نے ریحام خان کے ساتھ اپنی مشترکہ فلم کی کہانی، لوکیشن اورکاسٹ کے حوالے سے گفتگو کی۔ مراکیش نے ریحام خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایاکہ بہت ہی تسلی بخش ملاقات رہی ہے اور ہم بہت جلد اپنے پروجیکٹ پرکام شروع کرینگے، فی الحال اس کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں مگر اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں کہ یہ بین الاقوامی معیار کا ایک منفرد پراجیکٹ ہو گا جو سب کیلئے سرپرائز ثابت ہوگا۔