• news

کراچی یونیورسٹی میں لیکچر دینے پر ایان علی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست مسترد

کراچی ( وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی او ر جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے خلاف کراچی یونیورسٹی میں لیکچر دینے سے متعلق کارروائی کرنے کے لئے دائر درخواست مسترد کردی۔ درخواست رانا فیض الحسن نے دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ 20 اگست کو ایان علی نے کراچی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور لیکچر دیا۔ درخواست گزار نے ایان علی کے رہائشی پتے کے حوالے سے بلاول ہائوس کا حوالہ دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن