• news

تحریک انصاف نے اسلام آباد کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی نے راجا انعام امین منہاس کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور اسلام آباد کی حلقہ بندیوں کیلئے قائم اتھارٹی کو فریق بنایا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں قانون کے مطابق درست نہیں اور پری پول دھاندلی کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن