• news

ایران نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا امریکہ کی تصدیق، اظہا ر تشویش

تہران (نوائے وقت رپورٹ+رائٹر) ایران نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا چند روز قبل تجربہ کیا ۔ رائٹر کے مطابق امریکہ نے ایران کے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔ سینئر امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ میزائل تجربہ اقوام متحدہ کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا امریکہ کو ایرانی میزائل تجربہ پر تشویش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن