ایاز صادق سپیکر شپ سے دوبارہ نااہل ہو کر ریکارڈ بنائیں گے: عبدالعلیم خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے این اے 122 سے امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ سردار ایاز صادق سپیکر شپ سے دوبار نااہل ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کے مختلف حلقوں اور دیگر شہروں سے ”درآمد شدہ“ ووٹوں کی فہرست تیار ہونا شروع ہوگئی ہے اور این اے 122 کی ہر یونین کونسل میں سینکڑوں کی تعداد میںجعلی ووٹوں کی نشاندہی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور ن لیگ کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔