ایک ارب روپے کی کرپشن اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز کے وارنٹ جاری، احتساب کمشن ٹیم گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز پر ایک ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ خیبر پی کے احتساب کمشن کی ٹیم گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی۔ سابق وزیر سماجی بہبود نے پارلیمنٹ لاجز میں پناہ لے لی۔ علاوہ ازیں اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز نے احتساب کمشن پشاور کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرردعمل میں کہا ہے کہ غیرقانونی احتساب کمشن مجھے ہراساں کر رہا ہے جس کمشن کی اپنی قانونی حیثیت نہ ہو کیسے میرا احتساب کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتساب کمشن کے سربراہ نے ہر صورت گرفتار کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے میں اور میری پارٹی مل کر یہ جنگ لڑیں گے۔