بھارت: ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی ناکام
نئی دہلی (آئی اےن پی) بھارت کا دور تک دشمن کو ایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کا خواب اس وقت چکناچور ہو گیا جب گزشتہ روز اسکا ”نربھے کروز میزائل“ کا تجربہ تیسری بار ناکام ہو گیا۔ بھارتی مےڈےا کے مطابق میزائل اڑیسہ کی چاند پورسٹیٹ رینج سے داغا گیا تھا مگر وہ صرف 128 کلو میٹر سفر ہی کرپایا۔قبل ازیں مارچ 2013 ءمیں بھی نر بھے ایٹمی میزائل کا تجربہ ناکام ہوا تھا جبکہ اکتوبر 2014ءمیں تجربہ کو بھارتی سائنسدانوں نے جزوی طور پر کامیاب قرار دیا تھا۔ میزائل اپنے طے شدہ راستہ سے بھٹکنے کی وجہ سے تباہ ہوا۔ اس کا گائیڈ ڈ سسٹم ریاست حیدرآباد کے ریسرچ سنٹر نے تیار کیا تھا۔ میزائل نے ابھی 128کلومیٹر سفر ہی کیا تھا تاہم سفر کے جس پوائنٹ پر اس نے موڑ لینا تھا وہ نہ لے سکا اور ناک کے بل نیچے گرنے لگا جس پر اسے خود کار تباہی کے موڑپر ڈال کر تباہ کر دیا گیا۔ تجربہ کی ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں نربھے سٹیلتھ توانائی سب سونک کا حامل کروز میزئل ہے جس کی تیاری میں بھارت نے دہائیاں صرف کر دی ہیں۔ اسے بھارتی مسلح افواج کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے بنایا جا رہا ہے اور اسے زمین، فضا اور سمندر سے داغا جا سکتا ہے۔ یہ امریکی ٹام ہاک میزائل کا چربہ ہے جسے پاکستان کے بابرمیزائل کا توڑ گردانا جاتا ہے۔ بھارت نے روسی تعاون سے تیار کردہ 290 کلو میٹر تک مار کرنے والا ایٹمی براہموس سپر سانک میزائل پہلے ہی فوج کے حوالے کر رکھے ہیں جبکہ اگنی سیریز کے 700 سے 5000کلومیٹر تک مار کرنے والے ایٹمی میزائل بھی بھارت کے پاس ہیں۔
تجربہ ناکام