• news

گائے کا ذبیحہ : مودی حکومت رواداری کے اصولوں کو عملی جامہ پہنائے : امریکہ

واشنگٹن (نیٹ نیوز) بھارت میں رونما ہونے والے سانحہ دادری کا معاملہ امریکہ تک جا پہنچا ہے۔ گائے کے ذبیحہ کے مسئلے پر حالیہ تلخی، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی اور بعض افسوسناک واقعات پر امریکہ نے اظہار خیال کیا ہے۔ امریکہ کے مذہبی آزادی سے متعلق امور کے اعلیٰ سفارت کار ڈیوڈ سیپرسٹین نے کہا ہے کہ امریکہ نے مودی حکومت سے ملک بھر میں رواداری کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے ذبیحہ کے حوالے سے 15 روز میں دو مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ دادری میں اخلاق احمد کو شہید کیا گیا ہے اور اب محمد نعمان کو ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے بیدردی سے شہید کردیا۔
امریکہ/ بھارت

ای پیپر-دی نیشن