• news

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر محمد یوسف حیران

لاہور( نمائندہ سپورٹس)ابو ظہبی ٹیسٹ کے آخری روز ڈرا کی طرف جاتا میچ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص بیٹنگ کی وجہ سے نتیجہ خیزوگیا جس پر عام شائقین کی طرح سابق کھلاڑی بھی حیران رہ گئے، سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی ایک دم دبائومیں آگئے یہ دنیا کی آسان ترین وکٹ تھی اس پر ایسی کارکردگی باعث شرمندگی ہے۔ پاکستان کے کھلاڑی دلیری نہ دکھا سکے۔ مصباح اوریونس خان نے انتہائی غیر ذمہ دار شارٹس کھیلی ان سے ایسی شارٹ کی توقع نہیں تھی۔

ای پیپر-دی نیشن