ایکویسٹرین فیڈریشن آف پاکستان کا اجلاس ،قومی شو جمپنگ چیمپئن شپ، ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ کے انتظامی امور پر اہم فیصلے
لاہور(خبر نگار)ایکویسٹیر ین فیڈریشن آف پاکستان کا اجلاس ہیڈ کوارٹر پاکستان رینجرز(پنجاب) میں ہوا۔ ایکویسٹیر ین فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز(پنجاب )میجرجنرل عمر فاروق برکی نے صدارت کی۔وائس چیئرمین سیکٹر کمانڈر ستلج رینجرز بریگیڈئر شوکت ظہور عباسی اور نواب ملک عطا محمد خان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں اسی ماہ ہونے والے قومی شو جمپنگ چیمپئن شپ اور بعد ازاں اگلے سال ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے حوالے سے انتظامی فیصلے کئے گئے ۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پنجاب رینجرز ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے تاکہ کھیلوں میں پاکستان اور پنجاب رینجرز کا نام روشن ہو سکے۔