ثناء میر ایک روزہ میچوں میں 1000 رنزبنانے والی چوتھی قومی کرکٹر بن گئیں
لاہور( نمائندہ سپورٹس)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ون ڈے کیریئر کے ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی چوتھی پاکستانی پلیئر ہیں، اس سے قبل بسمعہ معروف، جویریہ خان اور نین عابدی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں، بسمعہ معروف 1165 رنز بنا کر پہلے، جویریہ 1500 رنز کے ساتھ دوسرے اور نین عابدی 1164 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔