• news

شعیب ملک کا ایک اور انوکھااعزاز

ابوظہبی(آن لائن)پاکستانی بلے بازشعیب ملک نے ایک اور انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیاہے اور وہ ایک ٹیسٹ اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے سب سے زیادہ 245 رنز بنانیوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ اعزاز آسٹریلوی رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے بھارت کے خلاف 2013ء میں صفر اور 242رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگزمیں شعیب ملک نے 245رنز سکور کیے تھے لیکن دوسری اننگز میں بغیر کوئی رنزبنائے پویلین لوٹ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن