• news

حافظ آباد: ایک سالہ بچہ بہن کی گود سے گر کر جاں بحق

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ایک سالہ بچہ بہن کی گود سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر رانا ساجد کے ایک سالہ بیٹے کو اسکی بہن گھر میں کھلا رہی تھی کہ اچانک وہ گود سے فرش پر گر گیا جس سے اسکے سر میں شدید چوٹ آئی۔ بچے کو تشویشناک حالت میںہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن