برطانیہ: پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون چانسلر کرپشن الزامات پر عہدے سے برطرف
لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ کی پہلی مسلم اور پاکستانی خاتون چانسلر نویدہ اکرام کو مالی بے ضابطگیوں کی شکایت پر عہدے سے ہٹا کران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہیں لیبر پارٹی برطانیہ میں ایشیا کی پہلی خاتون کونسلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق عوامی شکایت پر پہلی مسلم خاتون چانسلر کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کی تفتیش شروع کی گئی ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نویدہ اکرام مالی بے ضابطگیوں میں ملوث تھیں۔ ابھی مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق تفتیش کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی جا سکتی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نژاد خاتون چانسلر نویدہ اکرام نے خود کو معصوم اور بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن مالی بے باضابطگیوں کی شکایت کی گئی ہے وہ چانسلر کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی جلد بحال ہپو جائونگی۔