• news

بھارت میں تیار کئے گئے جنگی ہیلی کاپٹر ناکارہ نکلے‘ ایکواڈور کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (اے پی پی) لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے حکام نے بھارتی ہیلی کاپٹر ساز کمپنی ’’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘‘ کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ نے سمجھوتے کے تحت ایکواڈور کو سات ’’دھرو‘‘ جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کئے ہیں جن میں سے اکتوبر2009 سے جنوری 2015 کے دوران ان سات ہیلی کاپٹروں میں چار گر کر تباہ ہو گئے۔ ایکواڈور کے وزیر دفاع فیرناندو کوردیرو نے اعلان کیا ہے کہ سلامتی کے لیے خطرے کے پیش نظر سمجھوتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دو حادثات انسانی غلطی کے باعث پیش آئے جبکہ دو حادثات کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔ ایکواڈور کے حکام کے مطابق باقی تین ہیلی کاپٹروں کا استعمال غیرمعینہ عرصے کے لیے روک دیا جائے گا۔ مذکورہ سمجھوتے پر دستخط 2008 میں کئے گئے تھے اور سمجھوتے کی مالیت چار کروڑ باون لاکھ ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن