• news

غازی عبدالرشید قتل کیس : مشرف پیش نہ ہوئے‘ عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (آن لائن) غازی عبدالرشید قتل کیس میں عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔ مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے کی۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل نے بتایا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف شدید بیمار ہیں ان کی کمر میں درد ہے انہیں ڈاکٹروں نے چلنے پھرنے سے منع کیا ہوا ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جبکہ لال مسجد کے وکیل طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف عرصے سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے حالانکہ وہ ٹی وی شوز میں جاتے ہیں اور کئی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ آج تک ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش نہیں کی گئی۔ اس پر عدالت نے میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

غازی رشید کیس

ای پیپر-دی نیشن