طالبان الاحرار گروپ کے سربراہ نے افغانستان سے دھمکی آمیز کال کی: آئی جی اور ڈی پی او کو آگاہ کردیا: میر بادشاہ قیصرانی
تونسہ شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر‘ سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میر بادشاہ خان قیصرانی نے کہا ہے مجھے افغانستان سے طالبان کے الاحرار گروپ کے سربراہ ابوبکر نے کال کی کہ آپ ہم سے صلح کر لیں ورنہ آپ کا انجام امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس جیسا ہو گا۔ میں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کو اسکی اطلاع دیدی ہے۔
میر بادشاہ قیصرانی