سعودی عرب میں مردوں پر خواتین کے ملبوسات تیار کرنے پر پابندی
جدہ (صباح نیوز) سعودی عرب میں خواتین کی ٹیلرنگ شاپ پر اب مرد ٹیلرز یا درزیوں کے کام پرپابندی لگا دی گئی ہے۔ اب مرد خواتین کے ملبوسات تیار نہیں کر سکیں گے۔ سعودی وزارت محنت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر خواتین ٹیلرنگ شاپس کیلئے مرد ٹیلرز کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے جبکہ مردوں کی ملازمت کو خواتین کے ملبوسات تیار کرنے والی دکانوں پر منتقل کرنے کا عمل بھی روک دیا ہے۔ سعودی وزارت محنت کے ایک اعلی عہدیدار عبدالمنعم الشہری کے مطابق قانون پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے خواتین ٹیلرنگ شاپس پر چھاپے مارے جائیں گے۔ خواتین کے ملبوسات کی سلائی و کڑھائی کا کام صرف سعودی خواتین کیلئے مختص ہوگا غیر سعودی خواتین کو اس کام کی اجازت نہیں ہو گی مردوں کو بھی ملازم رکھنے سے منع کر دیا گیا ہے۔
پابندی