اٹلی کا افغانستان میں فوج مزید ایک سال تک رکھنے کا اعلان
روم(اے این این)اٹلی کے وزیر اعظم ماتی رینجی نے کہا ہے کہ وہ مزیدایک سال تک افغانستان میں اپنے ملک کے فوجیوں کو تعینات رکھیں گے ۔ بدخشاں کے ضلع اردوج میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی جس میں چھ مسلح طالبان ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیر اعظم کا یہ بیان امریکی صدر باراک اوباما کے بیان کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے افغانستان کے لئے اپنی پرانی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے 2016ءتک فوج کی تعداد برقرار رکھنے اور 2017ءمیں تعداد آدھی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اٹلی