نائن الیون حملوں کی ذمہ داری بش پر بھی عائد ہوتی ہے: ٹرمپ
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون کے چملوں کا کسی نہ کسی حد تک جزوی ذمہ دار سابق صدر بش کو قراردیدیا ہے جس کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
بلومبرگ نیوز سے قومی ایمرجنسیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا میں اپنے مخالف اور سابق صدور سے زیادہ بہتر صدر ثابت ہوں گا، میں ان سب سے زیادہ اہل ہوں۔ میرا ملطب ہے ورلڈ ٹریڈ سینٹر انکے (جارج ڈبلیو بش) کے دور میں ہی گرایا گیا تھا۔ یہ بات ٹھیک ہے کہ وہ اس وقت صدر تھے آپ انہیں الزام دیں یا نہ دیں لیکن وہ صدر تھے اور اسی دور میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر تباہ کیا گیا۔ ری پبلکن پارٹی کے دوسرے صدارتی امیدوار جیب بش ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے انکے بڑے بھائی جارج بش نے صدر کے طور پر امریکہ کو محفوظ بنایا ہے۔ اپنے اس حالیہ بیان کے بعد ٹرمپ نے رپورٹرز سے اس حوالے سے مزید بات چیت سے گریز کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ