• news

پیر محل: باپ بیٹا بلامقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب

پیر محل (نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم کمالیہ سید اختر عباس کرمانی اور ان کے صاحب زادے سید علی عباس کرمانی جکھڑ یونین کونسل سے بلا مقابلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ صوبہ کی معروف مذہبی اور سیاسی شخصیت کی بلامقابلہ کامیابی پر ان کے مریدین اور حمایتی افراد نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ سید اختر عباس کرمانی کے خلاف کسی بھی مدمقابل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن