شہرام ترکئی پر تنقید‘ عوامی جمہوری اتحاد کے ایم پی اے بابر سلیم کی پارٹی ممبرشپ معطل‘ اسمبلی رکنیت کے خاتمہ کیلئے ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوا دیا گیا
پشاور (آئی این پی) عوامی جمہوری اتحاد کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم کی سینئر پارٹی رہنماء شہرام ترکئی پر تنقید کے باعث پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔ عوامی جمہوری اتحاد کے ترجمان کے مطابق بابر سلیم کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ بابر سلیم نے شہرام ترکئی پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے، اسمبلی رکنیت کے خاتمے کیلئے ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔
سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کو بھی ریفرنس کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔