• news

عمر ان خان اقتصادی راہداری پر بیان بازی سے باز رہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنائیگا۔ عمران خان اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی بیان بازی سے باز رہیں تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت سے جاری بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاست سے بالاتر رکھنا ہوگا تمام منصوبے شفافیت کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن