• news

اسلام آباد: حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، فکسڈ ہیلتھ رسک الائونس بحال

اسلام آباد (آن لائن) حکومت اور ڈاکٹروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، فکسڈ ہیلتھ رسک الائونس کا معاہدہ طے پا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ٹیم اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فکسڈ ہیلتھ رسک الائونس بحال کردیا گیا۔ الائونس سکیم نومبر سے تنخواہ کے ساتھ ملے گا ہر گریڈ کا مختلف الائونس ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا ہیلتھ رسک کا معاہدہ ہوگیا ہے وزیراعظم نواز شریف اس معاہدے کی حتمی منطوری دیں گے۔ اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن